(باخبرسوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی سوات حمید الحق نے لاہور میں نہتے شہریوں پر تشدد کو ظالمانہ اقدام قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کے معاملے کو متنازعہ نہ بنا یا جائے۔ حکومت کی طرف سے تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکنان پر تشدد کرنے کے بجائے حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ اُن سے ناموسِ رسالتؐ کے تحفظ کے سلسلے میں کئے گئے اپنے معاہدے کی پاسداری کرتی۔
Swat
