Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال، کورونا سے مزید چار مریض جاں بحق

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں کورونا وائرس کے مزید چار مریض جاں بحق ہوگئے۔ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق ہسپتال میں اس وقت کورونا کے 155 مریض زیرِ علاج ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 37 کورونا کے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ 26 مریض صحت یاب ہوکر گھر وں کو جاچکے ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 220 ہوگئی ہے۔ مزید 22 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ان کی تعداد 6608 ہوگئی ہے۔ سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 1215 ہے۔ 479 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔