Swat

کوکارئی پولیس کی کارروائی، رہزن گروہ کے 2 افراد گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کوکارئی پولیس نے رہزن گروہ کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی سیدوشریف سرکل محمداسحاق نے ایس ایچ او کوکارئی فضل رحیم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ رات عزیز الرحمان ولد فضل رحمان سکنہ صابونے سودا سلف لے کر موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ لوئے بنٹر پل پر نامعلوم افراد نے پستول تان کر اس سے نقد رقم، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈا اور ڈرائیونگ لائسنس چھین کر لے گئے۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم ملزم شہاب الدین ولد محمد ساکن اجرنگ گل کدہ، عبد الرحمان ولد ساکن ضلع شانگلہ حال اجرنگ گل کدہ کو گرفتار کیا، جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کیا اور اپنے ساتھ شامل ایک اور ساتھی ادریس سکنہ اجرنگ گل کدہ کا نام بھی اگل دیا۔ گرفتار ملزمان سے مسروقہ سامان برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔