(باخبرسوات ڈاٹ کام)بحرین کے علاقہ کوز ٹانگو میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے دو کمروں پر مشتمل گھر اور لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ شبیر خان کے گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ مکینوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ مقامی لوگوں، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کوشش کی جس میں مقامی رہائشی عالم خان اور محمد زمین جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ مالک مکان کے مطابق گھر میں سامان کے علاوہ ریال اور پاکستانی رقم اور طلائی زیورات بھی جل گئیں۔
Swat
