Swat

سوات،26 یونین کونسلوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کی سات تحصیلوں کے 26 یونین کونسلوں میں کرونا کے بڑھتے کیسوں کے بعد سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سوات میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسو ں کے پیش نظر سات تحصیلوں کے چھبیس یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر 391 مثبت کیس سامنے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ تحصیل بابوزئی کے یونین کونسل بنڑ،امانکوٹ/ فیض آباد،گل کدہ، کوکارئی، ملکانان/ لنڈیکس، اوڈیگرام،قمبر، رنگ محلہ، سیدوشریف، شاہدرہ/ نویکلے، تحصیل بحرین کی یونین کونسل مدین،تحصیل بریکوٹ کی یونین کونسل بریکوٹ،غالیگے،کوٹہ، تحصیل چارباغ کے یونین کونسل چارباغ،تحصیل کبل کے یونین کونسل براباخیل، کوز اباخیل، برہ بانڈئی، دیولئی، ہزارہ، کالا کلے، کانجو، تحصیل خوازہ خیلہ کے یونین کونسل خوازہ خیلہ اور تحصیل مٹہ کے یونین کونسل بیدرہ، درشخیلہ اور خریڑئی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے مطابق حکومت اور نجی اسکولوں کے کالجوں، مدرسوں اور ٹیوشن مراکز سمیت تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند ہوں گے۔ اسی طرح کیمسٹ، تندور اور دیگر ضروری اشیا کے علاوہ دیگرتمام دکانیں اوربازار 6 بجے شام کے بعد مکمل طور پر بند ہوں گے۔ دریں اثنا ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج نے مینگورہ شہر کے بازاروں اور آس پاس کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں میں ماسک تقسیم کیے۔ اس دوران لوگوں کو ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔