(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ بائی پاس پر ون ویلنگ کے دوران تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ گذشتہ رات نمازِ تراویح کے بعد نوجوان موٹر سائیکلوں پر ریس اور ون ویلنگ کر رہے تھے کہ اس دوران تیز رفتاری کے باعث تین موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک جوان سترہ سالہ عدنان خان ساکن حاجی بابا موقع پر جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
