(باخبر سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کے علاقہ فضل آباد کالونی میں کچے مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت شدید زخمی ہوگئے۔ چھت گرنے کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے حضرت علی، ان کی اہلیہ، پانچ سالہ حسین اور آٹھ سالہ حسنین کو شدید زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
Swat
