(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے بلوگرام میں بھینسوں سے بھری ڈائناگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسراساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقے بلوگرام میں مینگورہ جانے والی بھینسوں سے بھری ڈائناگاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عالم زیب ولد فقیر گل سکنہ منگا مردان موقع پر جاں بحق اور اس کاساتھی محمد شاہد ولد عمررمضان سکنہ پنجاب زخمی ہوگیا۔ لاش اور زخمی کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور محمد نواز ولد عبدالغیاث سکنہ نوشہر ہ کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Swat
