(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدوشریف میں اسپتال کے سامنے مرکزی شاہراہ پر پولیس اور شہری کے مابین مارکٹائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں اہلکار اور شہری ایک دوسرے پر وار کررہے ہیں۔ پانچ کے قریب پولیس جوانوں نے شہری کو قابوکرنے کے بعد اس پر تشدد کیا۔ بعدازاں زبردستی موبائل وین میں ڈال کر تھانے منتقل کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کار اور رکشہ میں تصادم کے بعد روڈ بحالی کے دوران باجورڑسے تعلق رکھنے والے نوجوان نے پولیس کو برا بھلا کہا جس کے بعد ان کے مابین مارکٹائی شروع ہوئی۔ترجمان کے مطابق دونوں ڈرائیوروں نے بعد میں راضی نامہ کرلیا۔
Swat
