Swat

آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوآرڈی نیشن کونسل سوات کااجلاس منعقد

(باخبرسوات ڈاٹ کام) آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوآرڈی نیشن کونسل سوات کااجلاس زیرِ صدارت صدرعلی رحمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم مسائل پرکوآرڈی نیشن کونسل کواعتماد میں لیاگیا۔ اجلاس میں چیئرمین فضل معبود خان اوردیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں تنخواہوں میں مرکزی حکومت کے اعلان کردہ 25 فیصد اضافے پر صوبائی حکومت عمل درآمد کرے۔ ملاکنڈڈویژن ٹیکس فری زون ہے۔ یہاں پر ملازمین سے ٹیکس کی مد میں کٹوتی کاسلسلہ بندکیاجائے۔ مقررین نے کہا کہ بی فنڈ کی مد میں کٹوتی کے تحت ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادائیگی کی جائے۔ میڈیکل بلز سرکاری ملازمین کاحق ہے۔ لہٰذا بلاعذر میڈیکل بلوں کے طریقہئ کار کوآسان بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ چارکول، فائرووڈ اورٹی اے ڈی اے کی مد میں مسائل حل کئے جائیں اورڈیمانڈ کے مطابق فنڈدیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔