Swat

سوات،دریا میں غیر قانونی کھدائی اور کرش پلانٹس چلانے والے 8افراد گرفتار

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں رات گئے دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی کرنے اور کرش پلانٹس چلانے والے 8افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے کرش پلانٹس چلائے جانے پر دو مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ کبل میں دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی کرکے ریت بجری نکالنے والے 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔مٹہ میں کھدائی کے دوران ایک ایکسکویٹراور تین منی ٹرک قبضے میں لیکر مقدمات درج کرلئے گئے۔ خوازہ خیلہ میں پابندی کے باوجود بھی بارگین کھلے رکھنے پر دو مالکان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے گئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔