(باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کی شالیمار مارکیٹ میں واقع مشہور ایاز بیکری کے گودام میں آگ لگ گئی۔ گودام میں موجود بڑی تعداد میں گھی کے ڈبے جب آگ کی لپیٹ میں آگئے، تو آگ نے مزید شدت اختیار کی۔ ریسکیو اہلکاروں نے تین گھنٹے بعد آگ پرقابو پالیا۔ آگ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔
Swat
