(باخبرسوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر کوویڈ کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر سیدو شریف اسپتال میں سنٹرلائز آکسیجن پلانٹ انسٹال کر دیا گیا۔ اکسیجن پلانٹس کی کپیسٹی 8400 ایم 3 ہے۔ ہسپتال ترجمان کے مطابق پلانٹس سے کوویڈ کے تمام مریضوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل اکسیجن گیس کی فراہمی یقینی ہوگی۔ پلانٹس اسپتال کے تمام شعبوں کو بلا رکاوٹ اکسیجن گیس فراہم کرے گا۔ اکسیجن کے عام ایک بڑے سلنڈر میں 6.9 ایم 3 گیس ہوتی ہے۔اس پلانٹ میں بارہ سو سلنڈروں کے گیس آسکتی ہے۔ پلانٹس سے اسپتال پر آکسیجن کا 90 فیصد لوڈڈ ختم ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ سیدو شریف ہسپتال میں اکسیجن کی کمی سے اب تک کورونا کے282 مریض انتقال کر چکے ہیں ”بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔“
Swat
