(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں کورونا سے ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ 21 نئے مریض ہسپتال میں داخل کردیئے گئے۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق 16 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں کورونا کے89 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 265ہے۔604 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔کورونا سے متاثرہ روزانہ مثبت مریضوں کی شرح 4 فیصد اور مجموعی مثبت مریضوں کی شرح 11 فیصد ہے۔
Swat
