(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں ڈیوٹی کے دوران کورونا وائرس کا شکار پولیس اہلکار انتقال کرگیا۔ گوہر علی ہسپتال میں ڈیوٹی دے رہا تھا کہ تین روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔ہسپتال میں زیرِ علاج تھا جہاں گذشتہ روز وہ انتقال کرگیا۔ اس کو بحرین میں پولیس اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔ بعد میں اس کی قبر پر پولیس نے سلامی دی۔
Swat
