(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔ 14نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق کورونا کے مزید 17 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں کورونا کے78 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ارشد جمال کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد 258 ہے۔ 781 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔ سوات میں روزانہ مثبت مریضوں کی شرح 5 فیصد اور مجموعی مثبت مریضوں کی شرح 11 فیصد ہے۔
Swat
