Swat

منگلور بنجوٹ، مسافر پک اَپ کھائی میں گرگئی،2 افراد جاں بحق، 19 زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)منگلور کے علاقہ بنجوٹ میں مسافر پک اَپ کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 19 شدید زخمی ہوگئے۔ پک اَپ بنجوٹ جارہا تھا کہ سر بند کے مقام پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری جس میں 60 سالہ خاتون اور 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے19زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔