Swat

چپریال میں مسجد کے تنازع پر فائرنگ1جاں بحق،6زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہکے علاقے چپریال میں مسجد کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ کے تنازع پر ایک شخص جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقع چپریال میں پیش آیا جہاں پر مسجد کی تعمیر پر جاری تنازع پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فریق سے سولہ سالہ نوجوان وقار ولد شوکت موقع پر جاں بحق ہوگیا اور سرگنداور شجاعت پسران نظیر اور توحید ولد سرگند زخمی ہوگئے۔ مخالف فریق سے تین بھائی زاہد حسین،محمد حسین اور حضرت حسین پسران محمد دوست زخمی ہوگئے،لاش اور زخمیوں کو مٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔