(باخبرسوات ڈاٹ کام) گھی اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد مینگورہ شہر اور بیشتر علاقوں کی دکانوں میں گھی اور تیل نایاب ہوگیا۔ باخبر سوات ڈاٹ کام کے رابطہ پر آل سوات گھی اینڈ آئل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عثمان علی نے کہا کہ ڈھائی کلو گھی کی قیمت اس حکومت میں 450 روپے سے بڑھ کر 630 تک پہنچ گئی ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ گھی اور آئل بنانے والی کمپنیاں فی لٹر 37 روپے مہنگا کرنے والی ہیں جس کی وجہ سے اس صورتحال کا سامنا ہے۔
Swat
