Swat

سوات، ملم جبہ اسکی ریزورٹ کی اراضی پر دو محکموں میں دھینگا مشتی جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی وادیِ ملم جبہ میں اسکی ریزورٹ کی اراضی پر محکمہئ جنگلات اور محکمہئ سیاحت کی دھینگامشتی کے باعث چیئرلفٹ اور دیگر سیاحتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ ملک بھر سے آنے والے سیاح مایوس ہوکر واپس لوٹ رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر کے بعد سیاحوں نے وادیِ ملم جبہ کا رُخ کرلیا لیکن انہیں چیئرلفٹ کی سیر کرنے کو مل رہی ہے اور نہ زپ لائن کا سفر، یہاں تک کہ ریسٹورنٹ بھی بند ہے۔ اس کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ تفریح کے بغیر رختِ سفر باندھ کر دیگر سیاحتی مقامات کا رُخ کررہے ہیں۔ ملم جبہ اسکی ریزورٹ کے جی ایم پیروارث شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کمپنی نے صوبائی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرکے 275 کنال اراضی لیز پر حاصل کی۔ چیئرلفٹ اور زپ لائن سمیت دیگر سیاحتی سرگرمیاں شروع کیں۔ فائیوسٹار ہوٹل بھی تعمیرکیا لیکن اب دو محکموں کے مابین تنازعہ چل رہا ہے۔ محکمہئ سیاحت اور محکمہئ جنگلات والے زمین کی ملکیت کے دعوے کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ملم جبہ میں سیاحتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔