(باخبرسوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے زیرانتظام بی اے، بی ایس سی، بی کام اور بی بی اے کے امتحانات 15 جنوری 2021ء سے شروع ہوں گے۔ کنٹرولر امتحانات محمد ریاض کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بی اے/ بی ایس سی، بی بی اے اور بی کام کے سپلیمنٹری امتحانات 15 جون 2021ء سے شروع ہوں گے۔ جس کیلئے امیدواروں کو رول نمبر جاری کئے جاچکے ہیں۔ ریگولر طلبہ و طالبات کے رول نمبرز ان کے متعلقہ کالجز کو بھجوائے جاچکے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواراں کو رول نمبر ان کے پتہ پر بھیج دئے گئے ہیں۔ 9 جون 2021ء تک رول نمبر سلپ موصول نہ ہونے کی صورت میں امیدواران امتحانات شروع ہونے سے پہلے پہلے کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف سوات واقع کانجو ٹاؤن شپ سیکٹر اے سے حاصل کرسکتے ہیں۔
Swat
