(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں کوروناروائرس سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے، جس کے ساتھ ان کی کل تعداد 327 ہوگئی۔مزید 8 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔سیدو تدریسی ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق ہسپتال میں داخل کرونا سے متاثرہ 67 مریض زیرِ علاج ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیے گئے۔ مزید 13 مریض داخل کرائے گئے۔ محکمہئ صحت کے مطابق اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد195ہے۔ سوات میں روزانہ مثبت کیسوں کی شرح5 فیصد ہے۔
Swat
