Swat

مینگورہ، شہر پر ہزاروں چوہوں کا اشیائے خور و نوش کے گوداموں پر حملہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہرپرہزاروں کی تعداد میں چوہوں نے حملہ کردیا۔ گھروں، دکانوں، سبزی منڈی، خوراکی اشیا کے گوداموں میں چوہوں نے بھاری مالیت کی اشیائے خور و نوش کو نقصان پہنچایا۔ رات کو شہر کے مختلف علاقوں میں چوہوں کی گشت اور دکانوں وغیرہ میں داخل ہونے کی کئی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ شہر کے مختلف علاقوں سے چوہوں کے حملوں کی شکایات ”واسا“ کو موصول ہوگئیں۔ سبزی منڈی کے قریب رہایشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں اتنے بڑے چوہے ہیں جو انسانوں اور بچوں پر بھی حملہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے شام کے بعد لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا چھوڑ یا۔ کچھ علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ چوہے سیورج لائن، واش روم میں بیسن کی پائپ لائن اور مختلف طریقوں سے گھروں اور کمروں میں داخل ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں ”واسا مینگورہ“ کے منیجرآپریشنل میاں شاہد علی نے رابطہ پر تصدیق کی اور کہا کہ شکایات کے بعد چوہوں کو مارنے والی دوائی شہر کے مختلف علاقوں میں ڈالی جارہی ہے۔ چوہوں کو مارنے کے لئے واسا کی طرف سے دیگر طریقے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔