(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبران کا اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد جمال خان کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں 2019ء اور20ء کی آڈٹ رپورٹ پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وائس چانسلر نے اجلاس کو بتایا کہ ادارے میں آڈٹ کے عمل سے شفافیت پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے ادارے میں مالی بے ضابطگیوں کا امکان ختم ہوجاتا ہے۔ وائس چانسلر نے اجلاس کے اختتام پر تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف سوات کو ایک بہترین علمی درسگاہ بنانے میں یونیورسٹی کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے گا۔
Swat
