(باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سنیٹرمشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے تین سالوں میں وطن عزیز کو تہہ در تہہ بحرانوں سے دوچار کر دیا ہے۔ ملک کو ہمالیہ پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ تبدیلی کے دعویدار تین سالوں میں صرف مہنگائی کا سونامی لائے ہیں۔ تین سالوں میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خوش کرنے کے لیے عوام کا خون چوسا گیا۔ آنے والے بجٹ میں حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو خوش کرنے کے بجائے عوام کو خوش کر یں ورنہ ہم بجٹ مسترد کر کے احتجاجی تحریک شروع کر کے عوام کو سڑکوں پر لائیں گے۔
Swat
