(باخبر سوات ڈاٹ کام)اوڈیگرام میں داماد کی فائرنگ سے ساس اور سسر دونوں جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزم کی اہلیہ اور والد فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم واجد علی اپنی اہلیہ کے ساتھ ہر وقت جھگڑتا تھا جس کی وجہ سے اس کی ساس اور سسر اپنی بیٹی کو لینے آئے تھے۔ اس موقع پر ملزم طیش میں آیا اور فائرنگ کی جس سے سسر عمر شیرین اور ساس مسماۃ شمیم سکنہ ملا بابا مینگورہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ملزم کی فائرنگ سے اس کی اہلیہ سائرہ اور ملزم کا والد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری طرف ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
