Swat

سوات، دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے پاکستانیوں کے لیے تقریب کا اہتمام

(باخبرسوات ڈاٹ کام)حال ہی میں دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والے تین پاکستانی نوجوانوں کے اعزاز میں ایس پی ایس ٹریکنگ کلب کی جانب سے ظہرانے کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری اطلاعات خیبر پختون خواہ ارشد خان، ایس پی ایس ٹریکنگ کلب کے چیر مین سید منور شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالہادی کے علاوہ ٹریکرز اور ملک بھر سے معززین نے شرکت کی۔ پاکستانی نوجوان عبداللہ جوشی جنہوں نے نپال میں 8 ہزار میٹر بلند چوٹی اناپورنا، سرباز خان نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ اور پاکستان کے پہلے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف جنہوں نے بھی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے، کے لئے اس تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب میں پہلے پاکستانی جنہوں نے کے ٹو کو سر کیا تھا اشرف امان، فروری میں دو غیر ملکیوں کے ساتھ کے ٹو سر کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والے علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ جنہوں نے بھی کے ٹو کو سر کیا تھا کے علاوہ بلوجستان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے کوہ پیماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں کوہ پیماؤں نے اپنے تجربات سے سامعین کو آگاہ کیا۔ تقریب میں ایس پی ایس ٹریکنگ کلب کی جانب سے کوہ پیماؤں کو اعزازی شیلڈ اور نقد رقم کے انعامات دیے گئے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات و کوہ پیما ارشد خان نے کہا کہ یہ سوات اور ایس پی ایس کے لئے اعزاز ہے کہ انہوں نے ان ریکارڈ ہولڈرز کوہ پیماؤں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور ان کی عزت افزائی کی۔ کوہ پیماوں کا کہنا تھا کہ جن افراد نے دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سر کیا اور جب وہ واپس اپنے ملک گئے، تو وہاں اس ملک کے حکمرانوں نے ان کا استقبال کیا لیکن اپنے ملک میں ہمیں ایس پی ایس ٹریکنگ کلب نے عزت دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔