Swat

سوات، خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات کے زیرِ اہتمام محفوظ خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیدوشریف میں ہونے والی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرلاسلام، محکمہئ لائیوسٹاک سوات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سربلند خان، ایگری یکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر عدالت خان، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سربراہ جوادعلی، محکمہئ اطلاعات کے ریجنل آفیسرنظام الدین اورکاروباری مالکان اور مختلف مکتبہئ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔حلال فوڈاتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرلاسلام نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں من حیث القوم محفوظ اور پاک خوراک کھانا چاہیے۔ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو بھرپور کرداراداکرنا چاہیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔