Swat

مدین، چلتی کارپر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مدین میں چلتی کارپر فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ خاتونِ خانہ کو گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ اُو تھانہ مدین شریف اللہ خان کے مطابق مدین کے موضع قندیل نالہ کے قریب تاک لگائے مسلح افراد نے چلتی کارپر اندھادھندفائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد گاڑی نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 65 سالہ شاہ کرم ولد اجمیرمیاں اور اس کا 25 سالہ بیٹا شوکت حیات موقع پر جاں بحق ہوگئے۔اس کا بھتیجا آصف نواز ولد شاکراللہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور لاشوں اور زخمی کو مدین کے سول اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔ اس ضمن میں پولیس تفتیش کررہی ہے۔ دوسری جانب مدین ہی کے نواحی گاؤں شامیرے میں رات گئے گھر کے اندر ایک خاتون مسماۃ ب زوجہ عمرسید کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے دیور گل زمان ولد فہم جان نے دو ملزمان گل نواب ولد علی زراورمحمد امین ولدمحمدرسان ساکنان شاہ گرام پر دعویداری کی ہے۔ وجہئ قتل تنازعہئ زن بتائی جاتی ہے۔ مقتولہ کا شوہر عرصہ دو سال سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کی غرض سے مقیم ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔