(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپارٹمنٹ آف اکنامکس یونیورسٹی آف سوات میں سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں معروف ٹرینر اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے سابق پروفیسر ڈاکٹر عثمان مصطفی نے لیکچر پیش کیا۔ ڈاکٹر عثمان نے جدید علوم اور تحقیق کی بنیاد پر مستحکم کاروبار کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا جائزہ پیش کیا۔ شعبہئ اکنامکس اور فیکلٹی ممبران کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان کو یونیورسٹی کا یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا گیا۔
Swat
