(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کی نیو روڈ میں نواب علی پلازہ میں ریکروٹنگ ایجنسی میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان، درجنوں پاسپورٹ اور ویزے جل گئے۔ سنہری جمال انٹر نیشنل ریکروٹنگ ایجنسی کے مالک سید اظہر جمال کے مطابق گرڈ سٹیشن جل جانے کی وجہ سے دو دن سے بجلی نہیں تھی۔ گذشتہ شب رات تین بجے بجلی آنے کے ساتھ ایجنسی میں آگ لگ گئی۔ ان کے مطابق دس لاکھ روپے کا سامان اور ساتھ میں درجنوں پاسپورٹ اور ویزے بھی جل کر راکھ ہوگئے۔ ان کے مطابق بعد میں ریسکیو اہلکاروں نے آگ بجھا دی۔
Swat
