Swat

سوات کے مشہور مؤرخ ڈاکٹر سلطان روم کی نئی کتاب شائع ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مشہور مؤرخ ڈاکٹر سلطان روم کی نئی کتاب “Swat Through The Millennia” شائع ہوگئی۔پروفیسر ڈاکٹر سلطان روم کی اب تک سات کتابیں شائع ہوئی ہیں جن میں تاریخ کی چار کتابیں انگریزی زبان میں، سوات میں شورش کے دوران میں حالات پر کتاب ”سوات تاریخ کے دوراہے پر“، پشتو کی ضرب الامثال پر ان کی کتاب”متلونہ“اور پشتو ٹپوں پر ان کی کتاب ”ٹپے“ شائع ہو چکی ہے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب اکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شائع کی ہے جس میں مصنف نے تین ہزار سال قبل از تاریخ، پختو دور، سوات، اُدھیانہ اورسواستو۔ گندھارا اور اُدھیانہ، سکندر اعظم اور موریا سے ہندو شاہی، سوات میں مذاہب، سواتیوں کا دور، یوسف زئی کا سوات پر حملہ، مغل اور سوات، خوشحال خان خٹک کا سوات میں قیام اور1915ء میں ریاستِ سوات کے قیام تک تاریخی ریسرچ شامل ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔