(باخبر سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے فیز ٹو میں انتظامیہ نے فضاگٹ میں آپریشن کا آغاز کردیا۔ انتظامی اہلکاروں نے بھاری مشینری سے ہائی کورٹ کے قریب دریا کنارے غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوات بھر میں دریا کنارے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ، محکمہئ آبپاشی اور پولیس حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے دوران بائی پاس فوڈ اسٹریٹ میں تجاوزات کو گرایا گیا۔
Swat
