(باخبرسوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خوا کے محکمہئ سیاحت نے صوبے کے سب سے بڑے یتیم خان ”خپل کور“ کے سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے لئے تفریحی ٹور کا اہتمام کیا، جس کے دوران طلبہ سوات کے مختلف خوبصورت مقامات کا دورہ کریں گے۔ اس سلسلے میں طلبہ نے ملم جبہ کا دورہ کیا اور وہاں کے قدرتی مقامات سے محظوظ ہوئے۔ طلبہ نے ملم جبہ میں سیاحوں کی جانب سے پھینکی گئی گندگی کو جمع کرکے ٹھکانے لگایا، اور ملم جبہ کو گندگی سے صاف کیا۔دورے کے دوران طلبہ کو بہترین کھانا کھلایا گیا۔
Swat
