Swat

وفاقی حکومت کا ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،نیا کرایہ نامہ جاری

(باخبرسوات ڈاٹ کام) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لیے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یادداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامہ میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائنگ کوچ کا کرایہ 225 روپے مقرر، ایئر کنڈیشن کوچ کا کرایہ 260 روپے، عام بس کا کرایہ 200 روپے اور آرام دہ بس کا کرایہ 217 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 140 روپے، پیر بابا 101 روپے، الپوری 85 روپے، تیمر گرہ 114 روپے، سخاکوٹ 92 اور درگئی 88 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اندرونِ سوات مینگورہ سے کانجو فلائنگ کوچ کا کرایہ پانچ روپے، منگلور 13 روپے، کبل 13 روپے، ناگوہا 29 روپے اور مینگورہ سے سنگوٹہ 10 روپے مقرر کیا گیا ہے۔مینگورہ سے مٹہ 29 روپے، ملم جبہ 55 روپے، مینگورہ سے کالام 127 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔