Swat

سیدو شریف تدریسی ہسپتال،کورونا سے دو مریض انتقال کرگئے

(باخبرسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج مزید دو مریض انتقال کرگئے۔ ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ صحت یابی کے بعد 18 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔ اس وقت ہسپتال میں 49 مریض زیرِ علاج ہیں۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بدستور کمی آرہی ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 112 رہ گئی ہے۔ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح بھی کم ہوکرایک فیصد ہوگئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔