(باخبر سوات ڈاٹ کام) فضاگٹ کے مقام پر گجر سیکرٹریٹ کی مسماری کے خلاف گجر قوم کی برادری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی۔ فضا گٹ میں دریائے سوات کے کنارے اور مینگورہ کے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت کو 30 جون تک الٹی میٹم دے دیا۔ مظاہرے میں سوات، دیر اپر، دیرلوئیر، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، چترال اورباجوڑسے گجر قوم سے تعلق رکھنے والوں کی کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ بعدمیں گجر قوم کے رہنما حاجی جلات خان اوردیگرمشران کی قیادت میں فضاگٹ سے جلوس کی شکل میں مینگورہ کی نشاط چوک پہنچ گئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے شدیدنعرہ بازی کی اورحکومت پر گجر قوم کے خلاف انتقامی کارروائی کاالزام عائد کردیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے گجر قوم کے مشران حاجی جلات خان گجر، اپردیر کے رہنما محمدایوب خان،ڈاکٹرشمس الرحمان شمس، سرفراز خان اور دیگرمقررین نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کی قانونی املاک کو نقصان پہنچائے۔
Swat
