(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کورونا وائرس آخری سسکیاں لے رہا ہے۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں کورونا مریضوں کی تعداد 185 سے کم ہوکر صرف32 رہ گئی۔ اتوار کو بھی صحت یابی کے بعد سات مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں کوروناکے فعال مریضوں کی تعداد سیکڑوں سے کم ہوکر صرف78 رہ گئی ہے۔ روزانہ مثبت کیسو ں کی تعداد پانچ فیصد سے کم ہوکر0.8 فیصد رہ گئی ہے۔
Swat
