Swat

ملم جبہ، دوماہ بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال، سیاحوں کا خوشی کا اظہار

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں دوماہ کے طویل عرصے کے بعد سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ سیاح چیئرلفٹ اورزِپ لائن سمیت تمام سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ملم جبہ اسکینگ اینڈ چیئرلفٹ ریزورٹ کورونا وائرس اور مقامی تنازعہ کی وجہ سے دو ماہ سے بند تھا۔سطحِ سمندرسے 9200 فٹ کی بلندی پراسکینگ ریزورٹ اور چیئرلفٹ کے جی ایم پیر وارث شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وادیِ ملم جبہ دو ماہ تک بند رہی جس کی وجہ سے سیاحوں کو کافی مشکل پیش آئی۔ لیکن اب ملم جبہ میں دوبارہ رونقیں لوٹ آئی ہیں۔ ہم سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ حسین وادی میں آئیں۔افغانستان اور ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے سیاحوں نے ملم جبہ میں سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ ملم جبہ حقیقی معنوں میں جنت نظیر علاقہہے۔ یہاں پر آکر انہیں دلی سکون ملا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔