(باخبرسوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سوات کے صحافیوں کے رٹ میں شامل ہونے کی درخواستوں کو منظور کرکے ان کو رٹ میں شامل کردیا۔ سوات پریس کلب سے غلام فاروق وغیرہ بنامِ حکومت خیبر پختون خوا کیس میں فریق بننے کے لئے پریس کلب کے18 ممبران فیاض ظفر وغیرہ اور پریس کلب میں ممبر شپ نہ ملنے والے25 صحافیوں رفیع اللہ وغیرہ نے رٹ میں شامل ہونے کے لئے درخواستیں دی تھیں۔ پریس کلب کی جانب سے اورنگزیب ایڈووکیٹ اور صحافیوں کی جانب سے بیرسٹر اسد الرحمان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بنچ نے فیاض ظفر وغیرہ اور رفیع اللہ وغیرہ کی دونوں درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت میں ان کو اپنا مؤقف دینے کی اجازت دے دی۔
Swat
