(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے کورونا بلاک میں زیرِ علاج ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کیسوں میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 21 رہ گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا۔ 10 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا۔ محکمہئ صحت کے مطابق سوات میں اس وقت کورونا سے متاثرہ فعال مریضوں کی تعداد کم ہوکر 49 رہ گئی ہے۔ سوات میں روازنہ مثبت کیسوں کی شرح 1.1 فیصد ہے۔
Swat
