(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈبیلو ایس ایس سی سوات نے وادئی کالام میں ہفتہ صفائی مہم میں جنگلات اور مضافات میں صفائی کی۔ ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ڈبیلو ایس ایس کے پچاس سے زائد اہلکاروں نے کالام میں جنگل کی صفائی کی جہاں پر سیاحوں نے پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر اشیا پھینکی تھیں۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ظہیرالسلام نے ڈبیلو ایس ایس سی کے اہلکاروں کی کاردگری کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈبیلو ایس ایس سی کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔ ڈبیلو ایس ایس سی ایک ہفتے تک کالام، مہوڈنڈ، اتروڑ اور دیگر سیاحتی علاقوں میں صفائی کے ساتھ ساتھ صفائی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائے گی جس کا مقصد سیاحتی علاقوں کو گندگی سے صاف رکھنا اور باہر سے آئے ہوئے سیاحوں کو علاقے بارے اچھا تاثر دینا ہے۔ اس موقع پر ڈبیلو ایس ایس سی کے سی ای او انجینئر شیدا محمد نے تمام اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں صفائی کو یقینی بنایاجائے۔
Swat
