(باخبرسوات ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ چار جولائی کو سوات جلسے کا مقصد نااہل حکمرانوں کو رخصت کرنا ہے۔ عمران اور اس کے ٹولے نے جھوٹ میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔ عمران کے دور میں مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں گرین پاسپورٹ پر پابندی ہے۔ کانجو ٹاؤن شپ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے چینی چوربچانے کے لئے انتقامی کارروائی شروع کردی گئی۔ زلفی بخاری کی اسرائیل میں موساد کے سربراہ سے ملاقات کے حقائق سامنے لائے۔آج پھر سی این جی اسٹیشنوں کے سامنے قطاریں لگی ہیں۔سسٹم میں بجلی ہونے کے باوجود بھی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ اس موقع پر ای این پی تحصیل الپورئی کے جنرل سیکرٹری فرمان اللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Swat
