Swat

گوجربرادری کا 8 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

(باخبرسوات ڈاٹ کام)گوجر برادری کے مشران مظفر خان اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ فضاگٹ سوات میں انتظامیہ کی جانب سے گوجر سیکرٹریٹ کی مسماری گوجر برادری کی زبان بند کرنے کے مترادف ہے۔ مینگورہ میں ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں گوجربرادری 8 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی۔ سوائے پی ٹی آئی کے تمام سیاسی جماعتوں کو اس میں دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، لیکن ہمارے ٹھکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں۔ گوجربرادری کے بچوں نے بیرونِ ملک محنت مزدوری کرکے اپنا ٹھکانا بنایا جسے مسمار کردیا گیا ہے۔یہ انصاف کے علمبرداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔