(باخبر سوات ڈاٹ کام) ماہِ جون کے لئے ریسکیو 1122 سوات نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ دیگر ایمرجنسیوں کے ساتھ ساتھ کویڈ19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دی گئی ہیں۔ ان میں 27 کورونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹروں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 سوات سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے جون کے مہینے میں مجموعی طور پر 1388 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیوں میں خدمات سر انجام دی ہیں، جن میں سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئیں۔ ان کی تعداد 1097 ہے۔ اس کے علاوہ 140 ٹریفک حادثات، 79 آتش زدگیاں، 17 گولی لگنے کے واقعات، 07 پانی میں ڈوبنے کے واقعات، 01 چھت سے گرنے کا واقعہ اور 24 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ ریسکیو 1122 سوات نے مجموعی طور پر 1425 افراد کو بچانے کی کوشش کی جن میں 1290 افرادکو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
Swat
