(باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں گذشتہ رات پروفیسر کو قتل کرکے گاڑی چھیننے والے ملزم کو سوات پولیس نے 24 گھنٹے بعد گرفتار کرلیا۔ ڈی پی اُو دلاور خان بنگش کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم مینگورہ کے تھانہ بنڑ کی حدود میں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی انہوں نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی برآمد کی۔ ملزم نجیب اللہ ولد سیدا جان سکنہ باڑا ضلع خیبر نے گذشتہ روز 30 جون کو تھانہ تاتارا کی حدود میں فیز ٹو کے علاقہ میں پروفیسر محمد اقبال ولد سلطان سکنہ کوٹ کشمیری لکی مروت کو قتل کرکے اس کی موٹر کار نمبرBC2107چھین لی تھی۔ سوات پولیس قانونی کارروائی کے بعدملزم کو پشاور پولیس کے حوالے کرے گی۔
Swat
