(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات نے تحصیل دار بابوزئی کا دفتر سیل کرکے بند کردیا۔ دفتر بند ہونے سے مینگورہ شہر اور تحصیل بابوزئی کے دیگر علاقوں میں زمین کی خرید و فروخت اور دیگر کام بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تحصیل دار بابوزئی کے دفتر کو سیل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا مؤقف جاننے کے لئے ان کو بار بار فون اور مسیج کئے گئے لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔
Swat
