Swat

دریا کے کنارے ہوائی فائرنگ، ننگولئی میں بچہ زدمیں آکر زخمی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے چارباغ میں دریا کے کنارے ہوائی فائرنگ سے ننگولئی میں گیارہ سالہ بچہ زدمیں آکر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم عدالت خان نے چارباغ کے نواحی علاقے شنگرئی ٹانگ میں دریا کنارے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دریا کے اُس پارننگولئی کے مقام پر گیارہ سالہ بچہ توصیف گولی کی زدمیں آکر زخمی ہوگیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے، تاہم چارباغ پولیس نے ملزم عدالت خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔