Swat

سوات، مختلف ٹریفک حادثات، خواتین سمیت 18 افراد زخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں مختلف ٹریفک حادثات میں خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق بریکوٹ میں ڈمپر اور پک اَپ میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ جاونڈ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ خوازہ خیلہ میں موٹر سائیکل گرنے سے دونوں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ دکوڑک میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔ باغ ڈھیرئی میں ہائی ایس اور موٹر کار کی ٹکر سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔