(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں جنگلات کا تحفظ کرنے والے محکمہ جنگلات کے نگہبان فورس کے سیکڑوں ملازمین ایک سال سے تنخواہوں سے محروم ہے۔ نگہبان فورس کے اہلکاروں کے مطابق محکمہئ جنگلات نے ان کو پندرہ ہزار روپے فکسڈ تنخواہ پر بھرتی کیا تھا۔ اب ایک سال سے زائد کا عرصہ ہوا کہ ان کو تنخواہ نہیں ملی۔دکان دار ان کو مزید ادھار اشیائے خور و نوش بھی نہیں دے رہے۔ اس سلسلے میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد وسیم نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نگہبان فورس کے فنڈ میں کچھ مسئلہ آگیا تھا، جو حل ہوگیا ہے۔ چند دنوں میں تمام اہلکاروں کو بقایا جات کے ساتھ تنخواہ دی جائے گی۔
Swat
